اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کا جائزہ

05 Nov 2023
05 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، لاہور میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لئے ”ون روف، ون سٹاپ“ سلوشن پر تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ فیڈمک، پیڈمک اورپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ون ونڈو آپریشن سنٹر میں سروسز فراہم کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ، ماحولیات،ہاؤسنگ اوردیگر محکموں کے بااختیار افسران ون ونڈو سنٹر میں موجود ہوں گے۔ لیسکواورسوئی گیس کے کاؤنٹر بھی ون ونڈو سنٹر میں قائم کئے جائیں گے۔

ون ونڈو سنٹر میں اراضی انتقال، نقشہ پاس کرنے اور ماحولیات کے این او سی کی سہولت میسر ہوگی۔ ون ونڈو سنٹر کے کاؤنٹر کے افسران درخواست دہندگان کا فارم خود پرکریں گے۔ ون ونڈو سنٹر پرآپریشن 5 مراحل میں مکمل کردیا جائے گا۔

 10 دن کے اندر کارروائی مکمل نہ ہونے پر متعلقہ سیکرٹری کے ڈیش بورڈ پر سرخ نشان نمودار ہوگا۔ ون ونڈو سنٹر کے لئے آپریشنل ریویو کمیٹی اور سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

 صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز انڈسٹریز، خزانہ، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، جنگلات، ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے