اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی اکتوبر 2023ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ اکتوبر 2023ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ 8646 مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا گیا۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ ماہ اکتوبر 2023ء میں ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شہر لاہور میں مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں ہلاک 52 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلامعاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا اور زخمی ہونے والے 136 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ 6767 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔ 1879 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔47  لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایدھی سرد خانے میں 62 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔ بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 356 افراد میں سے 194 کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ ایدھی فری ڈسپنسری کے تحت 10395 مریضوں کو طبی امداد / ادویات فراہم کی گئیں۔ ایدھی فری لنگر میں 11501 افراد کے لئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115 پر فوری اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے