اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس مکمل ہونے کے قریب پہنچ گئے

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہوریوں کے لئے خوشخبری آ گئی۔ 4 میگا پراجیکٹس اسی ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔

بیدیاں روڈ انڈرپاس، اکبر چوک فلائی اوور، شاہدرہ فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈرپاس نومبر میں ہی ٹریفک کیلئے اوپن ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مسلسل فالو اپ سے ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہے ہیں۔ میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ایل ڈی اے کی پوری ٹیم اور کنٹریکٹرز دن رات کام کر رہے ہیں۔

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کی بجائے 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے۔ منصوبے میں دو فلائی اوور کے علاوہ 10 یوٹرن اور مولانا شوکت علی روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے۔ اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کی ری ماڈلنگ کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا۔ منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز رواں سال 26 مئی کو ہوا جبکہ کنٹریکٹ کے مطابق آخری تاریخ آئندہ سال 25 مارچ ہے۔ شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کی بجائے ساڑھے 7 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے۔ منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا آغاز 4 اپریل کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 4 جنوری ہے۔

بیدیاں روڈ انڈرپاس منصوبہ 6 ماہ کی بجائے اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے۔ منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا آغاز 26 اگست کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 26 فروری ہے۔ خالد بٹ چوک انڈرپاس 6 ماہ کی بجائے تقریباً 2 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے۔ منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز 14 ستمبر کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 10 مارچ ہے۔

رواں سال ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے باوجود ان منصوبوں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مصروف ترین اہم پوائنٹس پر جاری یہ منصوبے ٹریفک بہاؤ میں نمایاں بہتری لائیں گے۔ ان میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ آٹھ لاکھ کے قریب گاڑیاں مستفید ہونگی۔ ایندھن اور وقت کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے