اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو صارفین کی سہولت کے لیے بنائے گئے کسٹمر سروسز سینٹرز ریلیف دینے میں ناکام

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) لیسکو حکام کے صارفین کو ریلیف دینے کے دعوے پورے نہ کیے جا سکے۔ صارفین کی سہولت کے لیے بنائے گئے کسٹمر سروسز سینٹرز بھی ریلیف دینے میں ناکام رہے۔

صارفین کی سہولت کے لیے ڈویژنل اور سرکل کی سطح پر بنائے گئے کسٹمر سروسز سینٹرز بھی عملی طور پر غیر فعال ہیں۔ کسٹمر سروسز سینٹرز کے عملے کے محدود اختیارات کے باعث صارفین بھی رخ نہیں کرتے۔ ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے کسٹمر سروسز سینٹرز عملی طور پر غیر فعال ہیں۔ کام نہ ہونے کے باعث تھرڈ سرکل کے کسٹمر سروس سینٹرز میں عملہ سیٹ سے غائب رہتا ہے۔ کسٹمر سروسز سینٹرز سے صارفین کو اقساط کا ریلیف بھی نہ ملنے کی وجہ سے سب ڈویژنل، ڈویژنل دفتروں میں رش رہتا ہے۔ 18 برسوں سے عملے کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ موبائل کسٹمر سروس بھی بند کر دی گئی۔

بجلی کے صارفین کی سہولت کے لئے دس کسٹمر سروسز سینٹرز بنائے گئے تھے۔ ہیڈ کوارٹر میں سینٹرل کسٹمر سروسز سینٹر کے علاوہ نو ریجنل کسٹمر سروسز سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ دور دراز کے علاقوں میں بجلی کے صارفین کی سہولت کے لئے موبائل کسٹمر سروس بند کر کے ویگنیں سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

لیسکو عملے کا کہنا ہے کہ کسٹمر سینٹروں کے اختیارات میں بورڈ آف ڈائریکٹر اضافہ کر سکتا ہے لیکن بورڈ کے اجلاس میں کبھی اس مسئلے کو اہمیت نہیں دی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے