(لاہور نیوز) ایم ڈی واسا غفران احمد کی سربراہی میں انسداد سموگ آگاہی مہم کے سلسلے میں سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے وژن کے مطابق اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور انسداد سموگ آگاہی مہم میں ہم قدم ہو گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد کی سربراہی میں سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سائیکلنگ ایونٹ 5 نومبر بروز اتوار شام 4 بجے بمقام لبرٹی چوک منعقد کیا جائے گا۔ ایونٹ واسا لاہور اور کمشنر آفس لاہور کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔
فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا خصوصی شرکت کریں گے۔ لبرٹی چوک سے صدیق ٹریڈ سینٹر اور واپس لبرٹی چوک تک سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ واسا لاہور کے افسران و عملہ شرکت کرے گا۔ سول سوسائٹی سے بھی بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔