اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب سے ڈی پی او بھکر کی ملاقات، پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دی

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او بھکر محمد نوید اور انکی ٹیم کی ملاقات ہوئی۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے پولیس سٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھکر پولیس  نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 11 کروڑ 41 لاکھ 23 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 451 مقدمات درج ،451 ملزمان ، قبضہ سے 46 کلاشنکوف، 49 بندوقیں، 33 رائفل، 351 پسٹل اور 2168 کارتوس برآمد کیے۔ بھکر پولیس نے 03 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے 36 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔  1264اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ، 12 گینگز کے 29 ملزمان کو گرفتار کرکے 4.25 ملین مال مسروقہ برآمد کیا۔

 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں رواں سال 152.11 کلو گرام چرس، 3779 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ بجلی چوری کریک ڈاؤن میں 670 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 69 کانسٹیبل کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ چوری شدہ 266 موٹرسائیکل ،3 عدد کاریں، 4 رکشے، 2 آئل ٹینکر برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 40 ملین سے زائد لٹر برآمد کیا۔ گندم 5.68 میٹرک ٹن، آٹا 825 میٹرک ٹن، کھاد 135.65 میٹرک ٹن، چینی 1391.25 میٹرک ٹن کی سمگلنگ ناکام بنائی۔

آئی جی پنجاب نے ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر بھکر پولیس کو شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے