اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

‎غزہ میں قتل عام پر عالمی اداروں کی بے بسی شرمناک ہے: شہباز شریف

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام پر عالمی اداروں کی بے بسی شرمناک ہے۔

غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا پر حملے سچائی اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے حقائق کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے، ثابت ہوا کہ ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں، سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ناجائز ریاست ناجائز اقدامات سے اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی، صیہونی ریاست کا ظلم نہ روکا گیا تو مظلوموں کے لہو اور آنسوؤں سے آنے والا 'طوفان نوح' سب کچھ بہا لے جائے گا، نہتی عام آبادی، ایمبولینسز، سکولوں ، بیماروں، بچوں اور خواتین پر بم برسانا پرلے درجے کی بزدلی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، صیہونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے جو عالمی قوانین، جنیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے