اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پسنی گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے پسنی گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید 14 جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  پسنی گوادر میں وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے 14 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، قوم شہداء کی قرض دار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج اور اپنے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے، دہشت گرد اپنے مذموم حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے