04 Nov 2023
(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Fawad Arrested and taken to unknown place.
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) November 4, 2023
حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔