اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی  ضمانت بحالی کی درخواستوں پر 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس  نے کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بینچ میں شامل ہو گئے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کر دی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے ضمانت بحالی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دو رکنی بینچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔

توشہ خانہ فوجداری کیس

دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل 7 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 5  اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے