اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا گھوڑا چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ، پیشرفت کا جائزہ

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور  فلائی اوور پر سٹیل فکسنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اورتیز رفتاری سے پراجیکٹ پر کام پر شاباش دی، وزیراعلیٰ نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، صوبائی وزیراظفر علی ناصر بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اورکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوانے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اور تکمیل کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جس  میں بتایا گیا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور تین لینز پر مشتمل ہے،منصوبے پر تقریباً ایک ارب 90کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ منصوبے کو وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وقت سے پہلے مکمل کریں گے، منصوبے کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے  جارہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام ہوتا دیکھ کر خوشی  ہے، کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔

 وزیراعلیٰ نے ہدایت  کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، منصوبے پر کام کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی،سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے