اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پروٹول کا شوق ہے نہ ہی سرکاری پروٹوکول لیا: وزیراعلیٰ محسن نقوی

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مجھے پروٹوکول کا کوئی شوق نہیں نہ ہی بطور وزیراعلیٰ کوئی سرکاری پروٹوکول لیا ہے۔

گزشتہ دنوں شہید پولیس افسر کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران پروٹوکول کے معاملے نگران وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر اب محسن نقوی نے ردعمل دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ   ایس ایس پی اشرف مارتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی، مگر  صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشرف مارتھ شہید کیلئے سلامی کی تقریب پر کسی کو تکلیف ہو تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران پروٹوکول ملنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ   انہیں پروٹوکول لینے کا شوق ہے  نہ ہی انہوں نے بطور وزیراعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی پاداش میں 6 مئی 1997 کو ان کے ڈرائیور کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے