اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، الیکشن کی تیاریوں بارے آگاہ کیا

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے سابق وزیر سردار اویس خان لغاری، سابق ایم این اے عابد رضا کوٹلہ اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی الگ، الگ ملاقات ہوئی۔

اویس لغاری سے ملاقات میں شہباز شریف نے انہیں بریت پر مبارک باد دی، شہباز شریف نے اویس لغاری کے جذبے، استقامت اور بہادری کو سراہا۔

ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی نے جس بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا وہ ایک منفرد مثال ہے، نواز شریف ملک وقوم کی خوش حالی کی کلید ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے شہباز شریف سے پارٹی امور اور انتخابات کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا، اس حوالے سے انہوں نے اپنے حلقوں میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی اور 21 اکتوبر کے تاریخی جلسے پر پارٹی صدر کو مبارک باد بھی پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے