اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ پر فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن کا سکیورٹی پلان مرتب

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ پر فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ اور ڈولفن کا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔

فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا سپیشل دستہ رائیونڈ اجتماع سکیورٹی پر تعینات ہو گا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا اپنے ہمراہ دستہ لے کر رائیونڈ پہنچ گئے۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا ڈولفن و فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی مانیٹرنگ کیلئے خود رائیونڈ موجود ہیں۔ ایس پی ڈولفن نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے دستے و پٹرولنگ پر مامور ٹیموں کی چیکنگ کی۔

اس موقع پر ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا تھا فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا دستہ بدستور رائیونڈ اجتماع پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا، ڈولفن و پی آر یو کی سپیشل ٹیمیں تسلسل  کیساتھ شفٹ وائز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی، فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ و ڈولفن کی ٹیمیں اجتماع کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، ڈولفن سکواڈ دوران پٹرولنگ اردگرد مشکوک اشخاص،اشیاء پر خصوصی نظر رکھیں گے۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 2 نومبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گا۔ ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں پنڈال اور اہم ترین پوائنٹس پر پٹرولنگ کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے