اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری گندم کا اجراء 3 روز سے تاخیر کا شکار

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) سرکاری گندم کا اجراء 3 روز سے تاخیر کا شکار ہے۔ یکم نومبر سے اب تک گندم ریلیز پالیسی کا اعلان نہ ہو سکا۔

گندم بیوپاریوں نے نجی گندم کی قیمتوں میں 300 روپے فی من تک اضافہ کیا۔ لاہور میں گندم کی قیمت 4400 روپے سے بڑھ کر4670 روپے ہو گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں قیمت4500  سے بڑھ کر4685 روپے فی من ہو گئی ہے۔ فلورملز نے پنجاب بھر میں آٹا قیمتوں میں 50 روپے فی تھیلا اضافہ کر دیا۔ میدہ فائن کی قیمت میں200 روپے فی بوری اضافہ کردیا۔ امپورٹڈ گندم کی قیمت میں بھی 100 تا 200 روپے فی بوری اضافہ ہوا ہے۔

17 اکتوبر کو فیصل آباد میں نگران وزیر اعلی کے بیان کے بعد پنجاب میں گندم اور آٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ ہفتے محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری گندم ریلیز پالیسی کی سمری منظوری کیلئے ایوان وزیر اعلی میں بھجوائی گئی تاہم نگران کابینہ اجلاس میں ریلیز پالیسی کی سمری پیش نہیں ہو سکی۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4400 روپے تک آ گئی اور دوبارہ بڑھ کر4700 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ریلیز پالیسی کے اعلان میں تاخیر کے باعث گندم کی قیمت5 ہزار روپے پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے