اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے سینٹری ورکرز کے تربیتی سیمینار کا انعقاد

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او) کے تعاون سے سینٹری ورکرز کے تین روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد ہوا۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد ہوئی۔ آئی ایل او کے تعاون سے سینٹری ورکرز کے تین روزہ تربیتی سیمینار کے انعقاد پر ایم ڈی واسا غفران احمد کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد میں شسوکے اویوبے اور رضی مجتبی حیدر نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کی شرکت ہوئی۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا واسا لاہور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے سینٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کے لیے نئے ایس او پیز بنائے گا، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن واسا لاہور کے ٹریننگ سینٹر میں ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرے گا، واسا کے سینٹری ورکرز واسا لاہور کا فخر ہیں، سینٹری ورکرز معاشرے کے اصل ہیرو کے حوالے سے واسا لاہور اور آئی ایل او مشترکہ عوامی آگہی مہم شروع کریں گے۔

اس موقع پر آئی ایل او وفد کا کہنا تھا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن واسا لاہور کو معاشی و تکنیکی تعاون بھی فراہم کرے گا۔

واسا لاہور کے اجلاس میں ڈی ایم ڈی میاں منیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ زعیمہ امان اور عبد الصمد بھی شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے