اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسران کیخلاف خدیجہ شاہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 10 نومبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی، خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ  نے دلائل دیئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش کا عمل چل رہا ہوتا ہے، اگر کوئی نئی چیز سامنے آئے تو اس کو شامل کرنا ہوتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کا عمل لمبا اور پیچیدہ ہے، ہر چیز قانون کے مطابق ہو رہی ہے، آپ کی کسی حکم عدولی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بہت عمدہ تقریر کی ہے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹ جمع کروائی کہ خدیجہ شاہ دو مقدمات میں نامزد ہیں، تیسرے کیس میں گرفتاری کیسے ہوئی؟ کیا گارنٹی ہے کہ اگر خدیجہ کو ضمانت ملتی ہے تو اسے دوبارہ حراست میں نہیں لیا جائے گا؟

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ سب قانون کے پابند ہیں، آپ نے ان کی پہلے تفتیش کیوں نہیں کی؟ آپ نے ان کی ضمانت کا انتظار کیوں کیا؟ اگر آپ نے ان کی کسی کیس میں تفتیش کرنی تھی تو آپ عدالت سے درخواست کر سکتے تھے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تو انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، سب کچھ قانون کے مطابق ہوا، اے ٹی سی سے خدیجہ شاہ کا ریمانڈ لیا گیا۔

خدیجہ شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس دن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور ہوئی اسی دن تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے  نے 27 اکتوبر کو خدیجہ شاہ پر چوتھی ایف آئی آر درج کی ہے، فی الوقت ضلع کچہری میں ایف آئی اے والے کیس کی سماعت ہو رہی ہے، خدیجہ شاہ کے خلاف دو نئے کیسز بنا دیے گئے ہیں، یہ ایک منظم ہراسگی ہے۔

بعدازاں عدالت نےپولیس افسران کیخلاف خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے