اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم سے پی بی اے وفد کی ملاقات، برقی ذرائع ابلاغ کے مسائل پر گفتگو

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملک میں ذرائع ابلاغ، خصوصاً برقی ذرائع ابلاغ کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وفد نے وزیراعظم کو اشتہارات کے ضمن میں حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایا، انوار الحق کاکڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے حقوق کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت اور ذرائع ابلاغ کے مؤثر اور مربوط رابطے سے عوام حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے باخبر رہ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گڈ گورننس اور حکومتی کارکردگی کے احتساب میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے، امید ہے کہ ذرائع ابلاغ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نگران وزیراعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت معاشی استحکام کی حکمت عملی کی اہمیت کی میڈیا کے ذریعے آگاہی بڑھانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی، سمگلنگ کی روک تھام، بجلی چوری کے تدارک اور دیگر اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ملاقات میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر شامل تھے۔

وفد میں چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن شکیل مسعود، سیکرٹری جنرل پی بی اے میاں عامر محمود شریک ہوئے، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمٰن اور طاہر خان بھی شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے