اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں مارکیٹ اور سکول بند کرنے سے سموگ ختم نہیں ہوگی: شیری رحمان

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ لاہور میں مارکیٹ اور سکول بند کرنے سے سموگ کا تدارک نہیں کیا جا سکتا۔

سینیٹر شیری رحمان کا پنجاب میں سموگ کے حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اور خاص طور پر لاہور میں سموگ کی صورتحال کا گزشتہ ماہ سے قریب سے مشاہدہ کر رہی ہوں، میں نے گزشتہ ماہ التجا کی تھی کہ مارکیٹ اور سکول بند کرنے سے سموگ کا تدارک نہیں کیا جا سکتا، افسوس کی بات ہے کہ اب سموگ ملتان تک پہنچ گئی ہے اور صوبے میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

 شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 موجود ہے، اس پرعملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ ہمیں پہیے کو دوبارہ ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سکولوں میں ماسک لازمی ضرور قرار دیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عارضی اقدامات سموگ سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیر تو ہوسکتے ہیں لیکن سموگ کے خاتمے کا حل نہیں، اہم فیصلے نہیں لئے گئے تو سموگ سے بہت ساری زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے