اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سالانہ تبلیغی اجتماع:سیف سٹیز اور لاہور پولیس کےخصوصی سکیورٹی انتظامات

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) سالانہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے خصوصی سکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سےاجتماع گاہ کے داخلی و خارجی راستوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے،تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے پولیس کمیونی کیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں،ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی مؤثر پٹرولنگ کا بھی خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ: عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا آج سے آغاز، انتظامات مکمل

سیف سٹیز ترجمان نے مزید کہا ہے کہ  مرکزی راستوں پر سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی،لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سنٹر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج 2نومبر بعد نماز عصر سے شروع ہو کر 5 نومبر بعد نماز فجر تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے