اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ، فنشنگ کے کاموں کا جائزہ

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کی سائٹ پر پہنچ گئے، انہوں نے منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔

شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ نے بھی سپیڈ پکڑ لی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مسلسل دوروں اور مانیٹرنگ سے منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 95فیصد کام مکمل ہو چکا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے علی الصبح شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کے دورے کے دوران لاہور سے گوجرانوالہ سائٹ پر نوتعمیر شدہ اوورہیڈ برج کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی ایچ اے کو پراجیکٹ کے دونوں اطراف بھرپور شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داخلی راستے کو پھولدار پودوں اوردرختوں سے خوبصورت بنایا جائے،پی ایچ اے لاہور کے سب سے بڑے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا شاہدرہ فلائی اوور اسی ماہ کے وسط میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، پراجیکٹ  مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پرٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔

کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اورکنٹریکٹر نے منصوبے کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی،اطراف میں سروس روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈپٹی کمشنر،سی ٹی او،چیف انجینئر ایل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے