اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے جیلانی پارک میں 'چائے فیسٹیول' کا افتتاح کر دیا

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے جیلانی پارک میں 'لہور لہور اے' ثقافتی میلے کے تحت چائے فیسٹیول کا افتتاح کر دیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے ٹی فیسٹیول کے بارے میں بریفنگ دی۔

محسن رضا نقوی نے میلے میں لگائے گئے چائے کے سٹالز دیکھے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹی فیسٹیول کے انعقاد کی کاوش کو سراہا، نگران وزیر اعلیٰ ہر سٹال پر گئے اور منتظمین سے گفتگو کی، انہوں نے شہریوں سے ٹی میلے کے بارے میں پوچھا جس پر شہریوں نے ٹی میلے کے انعقاد کی تعریف کی، شہریوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں بنوائیں۔

شہریوں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا وزیر اعلیٰ پاکستان کی خوش قسمتی ہے، آپ نے کام کر کے دکھایا ہے اور آپ کی سپیڈ کے سب معترف ہیں، کوئی وزیر اعلیٰ اتنا کام نہیں کر سکا جتنا آپ نے 9 ماہ میں کیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  لہور لہور اے  ثقافتی میلے کے تحت شاندار ٹی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، شہری اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کیلئے جیلانی پارک آئیں، میلے میں بچوں کی تفریح کیلئے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، محسن نقوی نے بچوں کیساتھ شفقت کا اظہاربھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے