اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہم کسی غیرقانونی مقیم غیرملکی کو آزادی نہیں دے سکتے: سرفراز بگٹی

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم کسی غیرقانونی مقیم غیرملکی کو مادر پدر آزادی نہیں دے سکتے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ کے قریب غیرملکی واپس جا چکے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں کسی کو بھی غیرقانونی طریقے سے رہنے کی اجازت نہیں، چوبیس میں سے 14 خودکش بمباروں کا تعلق افغانستان سے ہے، ہم اپنے ملک کو آرڈر میں لانا چاہتے ہیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر ویزے کے رہائش کی اجازت نہیں دی جاتی، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں چاہے کوئی ناراض ہو، جن کے پاس دستاویزات ہیں انہیں ہاتھ نہیں لگایا جا رہا، جن کے پاس دستاویزات نہیں ان کو بے دخل کیا جا رہا ہے، ویزا لیکر کوئی بھی پاکستان آکر کاروبار کر سکتا ہے، ہم کسی کو بھی غیرقانونی طریقے سے کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سب کو پاکستان کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا، ہم تو اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایمانداری سے بتاؤں آگے جا کر کونسی پارٹی میں سیاست کرنی ہے ابھی اس پراسس سے گزر رہا ہوں، سرفراز بگٹی سے سوال کیا گیا آپ بھی (ن) لیگ میں جانا چاہتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا ہاں کر رہا ہوں نہ انکار کر رہا ہوں۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ میری کسی سٹوڈنٹ سے کوئی خفگی نہیں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اختلاف رائے کو بدتمیزی کی طرف نہیں لیجانا چاہئے، بلوچستان یونیورسٹی میں پہلا مکالمہ2013ء میں ہوا تھا، انوارالحق کاکڑ اور میں 2013ء کے مکالمے میں موجود تھے، بلوچستان کے طلبہ جب دعوت دیں گے ضرور جاؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے