01 Nov 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ خالد بٹ چوک انڈر پاس رواں ماہ کے وسط تک کھول دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح زیر تعمیر خالد بٹ چوک انڈرپاس کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انڈرپاس رواں ماہ کے وسط تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔