اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم سے گورنر بلیغ الرحمان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم انوار الحق کی گورنر ہاؤس آمد پر محمد بلیغ الرحمان نے ان کا استقبال کیا، نگران وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور صوبے میں جاری منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو سالا نہ فنڈنگ میں خاطر خواہ کمی کے مسئلے کی طرف متوجہ کیا ۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ یونیورسٹیاں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کے باعث خسارے کا شکار ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافہ اور مالی معاملات میں بہتری لانے میں مدد کرے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہونے بالخصوص معاشی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے