اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میں اور کبریٰ بہترین دوست، شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا: گوہر رشید

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور کبریٰ بہترین دوست ہیں، ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔

گوہر رشید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کبریٰ خان سے اپنی قریبی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، یہ بات میں اپنے پچھلے انٹرویوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ تمام مداح ہمیں ایک ساتھ رشتے میں جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم دونوں نے مختلف مواقع پر واضح کیا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ کبریٰ میرے لیے میری فیملی ہے اور میں اس کے لیے گولی بھی کھا سکتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، فی الحال ہم نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے