اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت نگران پنجاب کابینہ کا اجلاس، مختلف منصوبوں پر بریفنگ

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت گزشتہ رات پنجاب کی نگران کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی، نگران کابینہ کے ارکان اور پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کی صوبائی حکومت کے اقدامات، بین الصوبائی سرحدوں پر نفاذ قانون کی صورتحال، مواصلاتی نظام کے حوالے سے لیے گئے اقدامات، صحت کے شعبے میں اقدامات، صوبے میں نرسوں کی تعداد دگنی کرنے اور بیرون ملک ملازمت کیلئے 3 دن میں این او سی کے اجراء کی پالیسی، لاہور رنگ روڈ، گوجرانوالہ، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور شاہدرہ پل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو دیہات میں ترقیاتی منصوبوں اور مذہبی سیاحت کے فروغ سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک وراثت میں ملا 629 ارب روپے کا قرضہ اتار چکی ہے، زرعی شعبے میں 76 ارب روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے ہیں، لاہور میں سموگ کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی کاشت کے بعد باقیات کو نذر آتش کرنا ہے۔

نگران وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر قیادت حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر حکومت کی کاکردگی، مواصلاتی نظام میں بہتری کی کوششیں خصوصاً لاہور میں ماحول دوست پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے منصوبے جیسے اقدامات اور خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی ادارے تعمیر کرنا قابل ستائش ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے بھارت سے سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی، اس کے علاوہ نگران وزیر اعظم نے انصاف کی فراہمی غیر جانبدار اور یقینی بنانے کیلئے مقامی پولیس افسران کی تقرری پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے