اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کسی پاکستانی نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری کی تو یہ جرم ہو گا: سرفراز بگٹی

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی پاکستانی نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری کی تو یہ جرم ہو گا۔

نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کی، سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی فارن پریشر نہیں نہ ہم پریشر لیتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر ویزے کے رہائش کی اجازت نہیں دیتا، جو بھی ویزے کے بغیر غیرملکی ہو گا اسے واپس بھیجیں گے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے جیو فینسنگ کی ہے، لگ بھگ دو لاکھ کے قریب غیرملکی واپس جا چکے ہیں، ہولڈنگ سینٹر میں فوڈ، ہیلتھ کی سہولیات دیں گے، جس نے پاکستان آنا ہے ویزا لیکر آئے، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جارہا ہے،غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہم سیاسی حکومت نہیں نہ کوئی ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کے لئے ہماری مدد کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی جماعتوں نے ابھی تک ایسی کوئی ہم سے خواہش ظاہر نہیں کی، شفقت محمود سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے