اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں۔

نگران وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل کے 18 قیدیوں کی آنکھوں کی میو ہسپتال میں سرجری کی گئی۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے میو ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم میں مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ایس ڈاکٹر احسن نعمان اور انچارج شعبہ امراضِ چشم ڈاکٹر معین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل میں دورے کے دوران ان قیدیوں کی آنکھوں کے علاج کی ہدایت کی تھی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آنکھوں کی کامیاب سرجری کروانے والے تمام قیدی علاج کی سہولیات سے سو فیصد مطمئن ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے سرجری کروانے والے تمام قیدیوں کو گل دستے پیش کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے