اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری کر دیئے

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید فنڈز جاری کر دیئے۔

پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید 13 لاکھ 42 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد اویس کو ٹانگ کے علاج کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار 350 روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد عاصم کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے فراہم، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اطہر صدیقی کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 89 ہزار 461 روپے دے دئیے۔ شہید محمد انور کی اہلیہ کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی محمد سعید کو ٹانگ کے آپریشن کیلئے 3 لاکھ روپے فراہم کر دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن ، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف دینے کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے