اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور کمپیئر اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کو دنیا چھوڑے 29 برس گزر گئے

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) نامور کمپیئراورمصنف دلدار پرویز بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے، بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور اُن کی پہچان بنا۔

دلدار پرویز بھٹی، دلداری کرنے والا ہمدرد اور مخلص انسان ہر دلعزیز فنکار اور استاد 30 نومبر 1948ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کیریئر کا آغاز گورنمنٹ کالج ساہیوال سے بطور لیکچرار کیا۔

دلدار پرویز بھٹی اپنی حاضر جوابی میں بھی بے مثال تھے، ادب کے دائرے میں رہ کر طنز و مزاح اور لوگوں کو ہنسانے کے فن سے بخوبی آشنا تھے، اسی طرزِ گفتگو کے سبب لوگوں میں بہت پسند کئے جاتے تھے، انہیں پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘ نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، ’’میلہ‘‘، ’’یادش بخیر‘‘ اور ’’پنجند‘‘ جیسے مقبولِ عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے۔

پی ٹی وی کے ساتھ 1974ء سے مرتے دم تک منسلک رہے، دلدار پرویز بھٹی کی تحریر کردہ کتابوں میں ’’دلداریاں‘‘، ’’ آمنا سامنا‘‘ اور ’’دلبر دلبر‘‘ نمایاں ہیں۔

30 اکتوبر 1994ء کو امریکا میں دماغ کی شریان پھٹنے سے دلدار پرویز بھٹی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے