اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی حالت زار پر برہم

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) محسن سپیڈ شیخوپورہ پہنچ گئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر برہم ہو گئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 18 گھنٹوں کے دوران 5 ہسپتالوں کے دورے کیے، رات گئے  محسن نقوی شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں گندی بیڈ شیٹس، مس مینجمنٹ اور  گندگی دیکھ کر برہم ہو گئے، ہسپتال کی انتہائی بری حالت میں وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، نگران وزیر اعلیٰ نےایم ایس ہسپتال کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو سخت وارننگ دی۔

وزیراعلیٰ نے شکایات کے ازالے کیلئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو تمام شکایات کا جائزہ لے کر فوری ازالہ کر کے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی محسن نقوی نے باہر سے ادویات منگوانے اور ٹیسٹ کروانے والے مریضوں کے پیسے واپس کرنے کا حکم دیا اور  صحت کارڈ کاؤنٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کی۔

 انہوں  نے موقع پر ہی سیکرٹری صحت کو فون کیا اور اس ضمن میں ہدایات دیں، وزیراعلی نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا، وزیر اعلیٰ نے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت کے بارے بھی دریافت کیا۔

 نگران وزیراعلیٰ  نے لیب کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کا ریکارڈ چیک کیا، انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا، اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے  ہسپتال کے کیفے ٹیریا کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے