29 Oct 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کریں گے جس میں رواں مالی سال کے 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران ، چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔