اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا چلڈرن اور گنگارام ہسپتال کا دورہ، بدانتظامی پر برہم

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ بیڈز ،فرنیچر و دیگر اشیا باہر دیکھ کر برہم ہو گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں ہسپتالوں میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے تعمیراتی کام کے دوران بیڈز،آلات،فرنیچر اوردیگر اشیاء باہر پڑی دیکھ کر  انتظامیہ کی سرزنش کی۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران اشیاء کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہ کرنا غفلت ہے، کئی روز سے کام جاری ہونے کے باوجوداتاری گئی اشیاء کومحفوظ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں،اتاری گئی اشیاء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اورمناسب جگہ پر محفوظ رکھی جائیں۔

 وزیر اعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور او پی ڈی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا، محسن نقوی ہر فلور پر گئے اور جاری کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے ماڈل روم کا معائنہ کیا اور ڈینٹل بلاک کے ڈیزائن پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلی محسن نقوی کو اپ گریڈیشن کے کام پرہونیوالی پیش رفت کے بارے میں بریف کیاگیا۔

چلڈرن ہسپتال کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی گنگا رام ہسپتال پہنچے اورانڈور بلاک میں اپ گریڈیشن کے کام کامعائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور انہیں محنت سے کام کرنے کی تلقین کی، انہوں نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو اپ گریڈیشن کے کام جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تین شفٹ میں کام کرکے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، معیاری گیس اور الیکٹریکل وائرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال،ڈین چلڈرن ہسپتال، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج،ایم ایس گنگارام ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے