اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے، محسن نقوی کا ترکیہ کے 100ویں قومی دن پر پیغام

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن (ری پبلک ڈے) پر پیغام جاری کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے، ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم اسلامی ملک ہے،ترکیہ کی ترقی کے لئے ترکیہ کے عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے، ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور پارٹنرشپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت داری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب میں ترکیہ کے مختلف اداروں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ اسلامی برادر ممالک ہیں، ہماری ثقافت، تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے، اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے، ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے