اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے 43 منصوبوں پر ڈویلپمنٹ پراگریس کا مشاہدہ کیا۔

اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوور منصوبے پر کام 92 فیصد ، امامیہ کالونی اوور ہیڈ بریج پر 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اکبر چوک فلائی اوور اور بیدیاں انڈر پاس کی تعمیر 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ 80 فیصد، گھوڑا چوک فلائی اوور 34 فیصد مکمل ہوا۔

اجلاس میں سروسز ہسپتال، گنگارام ، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، لیڈی وِلنگڈن سمیت دیگر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ دربار بابا بلھے شاہؒ، شاہ شمس تبریزؒ، بابا فریدؒ اور بی بی پاکدامنؒ کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا بلال افضل، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری اور محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے