اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب کی روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کیلئے ٹریفک آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے لئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ، ٹریننگ سکولز کی بہتری کے لئے اقدام اٹھا لیئے گئے۔ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبہ بھر کے سی ٹی اوز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔

ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے 166 ٹرانس جینڈرز کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ہیں۔ ایکسیڈنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت اقدام سے سڑکوں پر حادثات میں کمی آئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 600 فیصد سے زائد بڑھانے والے ضلعی ٹریفک افسران کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں 800 فیصد اضافہ کیا اور تمام اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کی، 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای لائسنسنگ سسٹم ڈاؤن لوڈ کرکے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، جولائی سے اکتوبر کے دوران 51 نئے ڈرائیونگ سکول، 126 ٹیسٹنگ سینٹرز اور 75 لائسنسنگ کاؤنٹرز قائم کئے گئے، لاہور میں پولیس مرکز لبرٹی اور گارڈن ٹاؤن، گوجرانوالہ، مری، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں نئے ڈرائیونگ سینٹرز بنائے گئے ہیں، 13255 خواتین سمیت 38259 شہریوں کو پولیس ڈرائیونگ سکولز میں خدمات مہیا کی گئیں۔

دوسری جانب سموگی وہیکلز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہر میں دھواں چھوڑنے والی 19 سو گاڑیاں بند، 7 ہزار کو چالان ٹکٹ جاری کیئے گئے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بتایا کہ رواں ہفتے 1912 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں، 7 ہزار سے زائد سموگی وہیکلز کو دو، دو ہزار روپے کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے