اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج لاہور ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، اینٹی کرپشن پرویز الٰہی سے تحقیقات کی رپورٹ عدالت پیش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے