اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی: سرفراز بگٹی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء میں چار روز باقی ہیں جس کے تحت حکومت نے ایکشن پلان مرتب کر لیا ہے۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء سے متعلق جیو فینسنگ اور جیو میپنگ مکمل کر لی ہے، ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے، کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پاسپورٹ کے ذریعے ویزہ لیکر آئیں جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے، عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج سے نبردآزما ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے