اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے قبل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلیں گی، گزشتہ روز پاکستانی اور جنوبی افریقی کرکٹرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاک جنوبی افریقا میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے، آج صبح سے شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ آسمان پر بادل منڈلا رہے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ تیز بارش کی صورت میں میچ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان موجود ہے تاہم محکمہ موسمیات نے زیادہ موسلادھار بارش کی پیشگوئی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا 5 میچوں میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان 5 میچوں میں 2 فتوحات اور 3 شکستوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، میگا ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے