اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفراز قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ، ہمت نہ ہارنے کا مشورہ

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ ہیں لیکن انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور دیا ہے۔

سابق قومی کپتان سرفرازاحمد نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی جیتنے کے بعد ٹیم کے نام پیغام میں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت قومی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپا رہی لیکن  اس ٹیم میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، رزلٹ کی پروا کیے بغیر سب لڑکے سو فیصد جان ماریں۔

سرفراز نے کہا کہ قائداعظم ٹرافی جیتنے کا کریڈٹ پوری کراچی کی ٹیم اور مینجمنٹ کو جاتا ہے، سب کی محنت کے ساتھ کراچی چیمپئن بننے میں کامیاب ہواہے، ہم سب خوش نصیب ہیں کہ اس ٹیم کا حصہ ہیں، جہاں بھی موقع ملتا ہے وہاں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، خوش ہوں کہ میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی۔

فاتح کپتان نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کی بحالی سے کراچی کی ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، ڈومیسٹک کرکٹ ہی واحد راستہ ہے جہاں پرفارم کرکے آپ سلیکٹرز کی نظروں میں آتے ہیں، میں تو سب لڑکوں سے کہتا ہوں کہ سلیکٹ ہونا یا نہ ہونا آپ کے ہاتھ میں نہیں، کھلاڑی کا کام صرف اور صرف پرفارمنس دینا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا ٹیم میں موقع ملنا آپ کی قسمت پرہوتا ہے، یہ سوچ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں کہ آپ نے پرفارم کرنا ہے، اپنی فٹنس کا خیال رکھیں، فٹنس میں بہتری لائیں اورموقع کا انتظار کریں۔

سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا کہ صائم ایوب نے چار روزہ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا ہے، اس نے انڈر 16، انڈر 19 سے سفر کرتے ہوئے پی ایس ایل میں خود کو منوایا، قومی ٹیم تک پہنچے، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس کو جتنا سپورٹ کریں گے اتنا ہی  بہترہو گا،عمیر بن یوسف نے بھی زبردست پرفارمنس دی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی اچھے لڑکے ہیں، بس انکو ہم نےاعتماد دینا ہے، یہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے بہت کام آسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے