اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں: محسن نقوی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی دن بہ دن خراب ہوتی صورتحال پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیا ہ کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک  پیغام میں کہا کہ  بھارتی بربریت برداشت کرنے والے کشمیری بھائیوں کو سلام اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، لاکھوں بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور بیگناہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر انسانی محاصرے،کشمیریوں پر جبروتشدد سے آر ایس ایس کی مکروہ سوچ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، کشمیریوں کا جذبہ ان کو آزادی دلوا کے رہے گا کیونکہ یہ انکا بنیادی حق ہے، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت وحشیانہ طاقت کے استعمال سے ان کی تحریک کودبا نہیں سکتا، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، آج کے دن کشمیری عوام کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے