اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبا نہیں سکتا: صدرمملکت

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی کو نہیں دبا سکتا۔

کشمیریوں کے یوم ِسیاہ کے موقع پر پیغام  میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ء کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے نے اپنی تقدیر خود طے کرنے کی کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا، کشمیری عوام کے معاملے پر بھارت نے اپنی ذمہ داریوں سے انحراف اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سے روگردانی کی۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے طویل عرصے کے دوران لامتناہی ظلم و ستم برداشت کیے ہیں، بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق ِخودارادیت حاصل کرنے کے عزم کو کچلنے میں ناکام رہا ہے، کشمیریوں کے حق ِخودارادیت کی جدوجہد میں اُن کی مثالی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری عوام بھارتی افواج کی جانب سے زیادتیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، آج کشمیری عوام کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، کشمیریوں کی قیادت نظر بند، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو مندمل نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور میڈیا کو نہتے کشمیریوں کی حالت ِزار کو اجاگر کرنا چاہیے، عالمی برادری کو کشمیر میں بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے، پاکستان نے 1947 ء میں بھارتی قبضے کے آغاز سے ہی مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی مستقل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

 صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حتمی حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے