اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے شادی کیلئے پروپوز کردیا تھا: عثمان پیرزادہ

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے شادی کیلئے پروپوز کردیا تھا۔

عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول ترین شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی، کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

سینئر اداکار نے اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ثمینہ سے میری پہلی ملاقات راولپنڈی میں پی ٹی وی سٹیشن پر ہوئی تھی، اس ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے مجھے شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا۔

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ ثمینہ کی جانب سے شادی کی پیشکش ملنے پر حیران رہ گیا تھا، تاہم کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد ہم نے شادی کرلی تھی اور ہماری شادی کو 48 برس ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اور ثمینہ کی یہی خواہش تھی کہ ہمارے ہاں دو ہی بچے ہوں اور ہماری دونوں بیٹیاں ہمارے لیے سب سے بڑی اچیومنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو 12 سال گزر چکے تھے لیکن ہم اولاد کی نعمت سے محروم تھے، پھر اللہ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا، خوش قسمتی سے کچھ عرصے بعد ہمارے ہاں دوسری اولاد بھی بیٹی ہی ہوئی۔

اداکار نے کہا کہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد لوگ کہنے لگے کہ ایک بیٹا بھی ہونا چاہیے جس پر میں ان لوگوں سے کہتا تھا کہ بیٹا ایسا کیا کرلے گا جو یہ بیٹیاں نہیں کرسکتیں؟

واضح رہے کہ عثمان پیرزادہ کو شوبز انڈسٹری میں نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے ڈراموں میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ان کی طرح ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری بھی کی۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے