اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا ٹاپ آرڈر ماڈرن کرکٹ کھیلنے میں سب سے پیچھے کیوں ہے؟

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی تیزہوگئی ہے اور ماڈرن کرکٹ کی سب سے بڑی ڈیمانڈ تیز سٹرائیک ریٹ ہے جس پر پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹر پورے نہیں اتر رہے۔

ماڈرن کرکٹ میں بھی ٹی 20 فارمیٹ وارد ہونے کے بعد تیزی آئی ہے جس نے اب ون ڈے حتیٰ کہ ٹیسٹ میچز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب کسی ٹیم کا ماضی کی طرح 300 رنز سکور کرنا کمال نہیں جبکہ 400 کا ہدف دینا معمول بنتا جا رہا ہے۔

بڑے سکور کے لیے بیٹر تیز کھیلتے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ تیز ہوتا ہے جو ماڈرن کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے اور اس ڈیمانڈ کو دیگر ممالک کے کرکٹرز سمجھ چکے ہیں ماسوائے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز کے، ان کا اب بھی وہی پرانا بیٹنگ سٹائل ہے۔

جنوری 2022 سے پاکستان کے کپتان بابراعظم، اوپنر فخر زمان اور امام الحق تینوں 25، 25 سے زائد ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ تینوں نے رنز تو بنائے ہیں مگر سٹرائیک ریٹ میں دنیا کے تمام ٹاپ آرڈر بیٹرز میں سب سے پیچھے ہیں اور کسی کا سٹرائیک ریٹ 90 تک بھی نہیں پہنچا ہے۔

دیگر ممالک کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ کی بات کی جائے تو اس میں پڑوسی ملک بھارت سب سے آگے ہے جس کے اوپنر شبمن گل کا سٹرائیک ریٹ 100 سے زائد جبکہ ویرات کوہلی کا ریٹ 100 کے قریب ہے۔

اسی مدت کے دوران جنوبی افریقہ کے ڈی کاک کا بھی 26 میچوں میں سٹرائیک ریٹ 102 ہے۔ پروٹیز کپتان باوما اور ڈوسن کا 90 سے زائد ہے۔

آسٹریلیا کے وارنر، ہیڈ، مارش تینوں بیٹرز ہی مار دھاڑ کے ماہر ہیں اور اسی مطابقت سے ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 100 کے ہندسے کے نزدیک ہے۔

انگلیڈ کے ٹاپ تھری بیٹرز بھی پاکستان سے آگے ہی ہیں اگر کوئی ماڈرن کرکٹ کو نہیں سمجھ رہا تو وہ پاکستانی بیٹرز ہیں۔ موجودہ کرکٹ میں اگر گرین شرٹس نے بڑی ٹیموں سے جیتنا ہے تو پھر قومی ٹاپ بلے بازوں کو تیز کھیلنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہوگی اور اس کو مستقل عادت بنانا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے