اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرفتاری کیخلاف پٹیشن: شیخ رشید نے پولیس افسران کو’اللہ واسطے‘ معاف کردیا

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر سماعت کی۔

شیخ رشید سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ سی پی او راولپنڈی اور دیگر پولیس افسران میرے ملزم ہیں اور میری گرفتاری میں ان کے چہرے شامل ہیں لیکن، میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں۔

شیخ رشید کے بیان پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے خلاف دائر پٹیشن نمٹا دی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پرسماعت ہوئی اور اس حوالے سے پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سارا کام راولپنڈی پولیس نے کیا ہے، انہوں نے نابالغ بچوں کو بھی معاف نہیں کیا، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا لیکن بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے ملازمین، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 تاریخ کو لال حویلی کا اہم کیس ہے، اس دن میں تفصیلی آپ سے بات کروں گا، ’میں نے اللہ کی رضا کے لئے ان سب کو معاف کر دیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے