اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسانی سے کیسے پہنچ سکتا ہے؟

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کونسی چار ٹیمیں کھیلیں گی؟ صورتحال اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک سیمی فائنل کی چار ٹیمیں فائنل نہیں ہو سکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود پاکستان کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے آسان سا فارمولا یہ ہے کہ پاکستان اپنے چاروں میچز جیت لے۔

اگر پاکستان تین میچز جیتا تو گرین شرٹس کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا، پاکستان دو میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن یہ ایک معجزہ ہو گا۔

ورلڈ کپ میں پانچ میچز جیتنے والا بھارت بھی ابھی تک سیمی فائنل میں نہیں پہنچا ہے اور نہ پانچ میں سے چار میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوا ہے۔

اگر مگر کی صورتحال برقرارہے، میگا ایونٹ میں اگر بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان، آسٹریلیا، سری لنکا اور انگلینڈ میں کشمکش ہوگی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ جنوبی افریقا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے، آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر لنکن ٹائیگرز پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا چھٹا میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا، آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے