اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

والد نے ’چھچھوری‘ کیوں کہا، فاطمہ آفندی نے وضاحت کر دی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ فاطمہ آفندی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام میں ان کے والد نے غلطی سے انہیں ’چھچھوری‘ کہا، وہ انہیں شوخ و چنچل کہنا چاہ رہے تھے۔

فاطمہ آفندی نے رواں برس ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر والد کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی تھی، جہاں اینکر نے اداکارہ کے والد سے پوچھا تھا کہ انہیں اپنی بیٹیوں میں سب سے زیادہ کون پیاری ہیں اور کیوں؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ کے والد نے فاطمہ آفندی کا نام لیا تھا اور سبب بتایا تھا کہ وہ انہیں اس لیے پیاری ہیں کہ وہ ’چھچھوری‘ ہیں۔

والد کی جانب سے ’چھچھوری‘ کہے جانے پر بعض لوگوں نے اداکارہ پر تنقید بھی کی تھی لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ والد نے غلطی سے انہیں ایسا کہا۔

حال میں فاطمہ آفندی نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والد کی جانب سے ’چھچھوری‘ بولے جانے سمیت دیگر معاملات پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں اداکاری شروع کردی تھی اور ابتدائی طور پر انہوں نے اشتہارات میں ماڈلنگ شروع کی اور بعد ازاں انہوں نے معاون پھر انہوں نے مرکزی کردار ادا کرنا شروع کیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی اور والدہ بننے کے بعد ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نصف مہینہ کام کریں اور نصف مہینہ بچوں کے ساتھ گزاریں۔

ان کے مطابق وہ شوٹنگ کے فوری بعد گھر واپس آنے اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں، اس لیے شوبز میں ان کے کم دوست ہیں۔

فاطمہ آفندی نے اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا واقعہ بھی سنایا اور کہا کہ ایک بار ڈاکوؤں نے ہتھیاروں کے زور پر ان سے موبائل فون چھین لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں تو ڈاکو ان کی ٹیم کے ساتھ ان کی گاڑی کے پاس آگئے اور انہیں اپنا موبائل فون دینے کا کہا لیکن وہ ہتھیار دیکھ کر ڈر گئیں، انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں؟

اداکارہ کے مطابق ان کی ٹیم میں شامل دوسرے شخص نے گاڑی کھول کر ان کا موبائل فون ڈاکوؤں کے حوالے کیا اور ڈاکو پوری ٹیم سے موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کے اپنے شوہر کے ساتھ  پہلے سے ہی تعلقات تھے، پھر انہوں نے ایک دوست کی شادی پر ان کی والدہ سے رشتہ مانگا اور انکی والدہ کو راضی کیا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر نے ان کی والدہ کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں شادی کے لیے راضی کیا۔

والد کی جانب سے ٹی وی سکرین پر ’چھچھوری‘ کہنے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کے والد نے غلطی سے ان کے لیے ایسا لفظ استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد شرمیلے ہیں، وہ کیمرے کے سامنے نہیں بول سکتے، اس دن بھی وہ پروگرام میں نہیں آنا چاہ رہے تھے لیکن وہ انہیں لے گئیں۔

فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ جب میزبان نے ان سے سوال کیا تو ان کے والد نے کہا کہ انہیں یہ بیٹی اس لیے پیاری ہیں کہ یہ ’چھچھوری‘ ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل ان کے والد کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کی بیٹی شوخ و چنچل اور سب کے ساتھ گھل مل جانے والی ہیں، اس لیے وہ انہیں پیاری ہیں۔

اداکارہ کے مطابق پروگرام کے بعد انہوں نے والد سے پوچھا کہ انہوں نے انہیں ’چھچھوری‘ کیوں کہا؟ جس پر والد نے انہیں بتایا کہ دراصل وہ ’شوخ و چنچل‘ کہنا چاہ رہے تھے لیکن اس وقت انہیں وہ لفظ یاد نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے