اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اتار چڑھاؤ آتا رہتا، امید ہے فتح سے تنقید ختم ہوگی:شاداب خان

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، امید ہے جنوبی افریقہ کیخلاف فتح سے تنقید ختم ہو گی۔

پری میچ پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ہے، ہم نے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی دکھائی ہے لیکن ماضی میں اس طرح کی صورت حال سے واپسی کی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ  ہم نے اس طرح نہیں کھیلا جس طرح ورلڈ کپ سے پہلے کھیلتے تھے لیکن پروٹیز کیخلاف میچ  سے ہمیں جیت کی روایت بحال کرنی ہے۔

شاداب کا کہنا تھا کہ  جب آپ ایسی صورت حال میں ہوتے ہیں تو میرے خیال میں دباؤ کم ہوتا ہے کیونکہ آپ کے پاس ہارنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ہے، افغانستان سے شکست کو ہم پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں سے ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر آپ ورلڈ کپ کی طرح کے کسی ٹورنامنٹ کے لیے جارہے ہوں تو آپ کو سوشل میڈیا سے دور ہوجانا چاہیے، یہ رویے ہوتے ہیں جب کوئی ٹیم میں نہیں ہوتا ہے پھر وہ بہترین ہوتے ہیں اور جب کوئی ٹیم میں ہوتا ہے تو پھر وہ برے ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   اگر آپ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہوں تو ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ اچھا کر رہا ہے لیکن اگر آپ کی کارکردگی بہتر نہ ہوتو پھر وہی لوگ کہتے ہیں وہ اچھا کھلاڑی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے