اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹاپ فورکی ٹیم ہے، کمزور نہیں سمجھ سکتے: جنوبی افریقی کپتان

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ابتدائی میچز میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان اب بھی ان کی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کو گزشتہ تین میچز میں بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سے شکست ہوئی تھی، قومی ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔

میچ سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج ہونے والے میچ کیلئے پلان ترتیب دیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے پاکستانی ٹیم کی طاقت، کمزوریوں اور خطرات کو بھی جائزہ لیا ہے، ہم مخالف ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی دن غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکی، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے اور اس کے لیے ہم تیار ہیں۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہم کمزور نہیں سمجھ سکتے، وہ ٹاپ 4 کی ٹیم ہے، پاکستان ٹیم کی بری فارم کا ہمیں فائدہ ہوگا مگر ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا، وہ ایک دن اگر خراب کھیلتی ہے تو اگلے روز بہت خطرناک بھی ہوتی ہے ۔

ٹیمبا باوما نے مزید کہا کہ  سچ پوچھیں تو ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ہمارا کوئی اچھا ریکارڈ نہیں ہے لیکن پاکستان کی ٹیم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے انہیں دیکھتے ہوئے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے